بُرج جدی/ Capricorn کا آج کا دن

آج آپ کو اپنے شریک حیات یا محبوب کے ساتھ کسی سفرپر جانے کا موقع ملے تو بلا جھجک اسے قبول کرلیں مگر اپنی تیاری مکمل کئے بغیر سفر کا آغاز نہ کریں۔اس سے آپ دونوں کو مزید قریب آنے کا موقع میسر آ سکے گا۔آپ کو جدت پسندی کے موجودہ اثرات سے مزید فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ اسی کی وجہ سے آپ کو اپنے دوستوں یاروں کی جانب سے داد و تحسین اور شاباش مل سکتی ہے لیکن کسی بھی مرحلے پر جذباتیت سے کام نہ لیں۔ آپ کو محاذ آرائی یا مقابلہ بازی پر مشتمل سرگرمیوں سے پرہیز کرنا ہوگا کیونکہ متحاربانہ رویہ آپ کی مثبت صلاحیتوں کو نقصان پہنچانے کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔

اشتہار


اشتہار