بُرج اسد / Leo کا آج کا دن

آج اپنے گھریلو معاملات کو حل کرنے کے لئے کچھ ایسے مسائل کو سرِ فہرست رکھیں گے جو بہت عرصہ سے التواء کا شکار ہوتے چلے آ رہے ہیں۔ان معاملات میں آپ کی شریک حیات کی عملی مدد اور ہمت افزائی آپ کو متحرک رکھے گی۔کاروباری شراکت داری معمول کے مطابق رہے گی جبکہ آپ کسی نئے کاروباری معاہدے کو حتمی شکل بھی دے سکیں گے اور کچھ اہم معاہدات پر دستخط بھی کر سکیں گے۔ایسے مثبت مواقع سامنے آنے پر آپ کو ضرورت سے زیادہ احتیاط کرنی ہوگی۔اپنے کھانے پینے میں آج آپ کو بہت احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا ورنہ کئی دن کے لئے اپنے امور کی انجام دہی کے لئے متبادل فرد کا بندوبست کرنا ضروری ہو جائے گا۔

اشتہار


اشتہار