بُرج میزان / Libra کا آج کا دن

آج اپنے کاروباری معاملات اور اپنے گھریلو معمولات میں یکساں طور پر کامیابی نصیب ہو سکے گی۔آپ کو ایسے موقع پر ایک ساتھ بہت سے کاموں کی ابتدا نہیں کرنی چاہئے ورنہ نہ تو کوئی کام مکمل ہوگا اور نہ ہی آپ کو کوئی فائدہ حاصل ہو سکے گا۔آپ کے ارد گرد موجود افراد آپ کی ذاتی زندگی میں تبدیلیاں پیدا کرنے کی کوششوں کو سراہیں گے اور آپ کی کوششوں میں آپ کا ساتھ دینے کی ہمت بھی کر سکیں گے۔ آپ کو ان سے مشاورت کر کے انکے جذبات کو سمجھنا ہوگا۔ بعد دوپہر آج آپ کسی ایسے فرد سے مل سکیں گے جس کی یاد آپ کے دل میں ابھی بھی تازہ ہو گی مگر جسے دیکھے ہوئے کافی وقت گزر چکا ہوگا۔

اشتہار


اشتہار