بُرج سنبلہ / Virgo کا آج کا دن

آج اپنے پرانے مگرطے کردہ منصوبے اور ترتیب دیئے گئے معاملات کو مکمل کرنے اور عملی طور پر ان سے فائدہ اٹھانے کی کوششیں کرسکیں گے۔اس کے علاوہ اپنے گھر کیلئے مختلف اشیاء کی خریداری اور گھر کی تزئین و آرائش کے معاملات میں ستاروں کی موافقت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اگر آپ دن کے کسی بھی مرحلے پر دوستوں یا رشتہ داروں کی مدد کی ضرورت محسوس کریں تو انہیں بتانے میں جھجک سے کام نہ لیں۔آپکا شریک حیات یا محبوب کسی بزرگ رشتہ دار کی باتوں یا خیالات سے متفق نہ ہو گا جس کی بناء پرخوب گرمی سردی ہو سکتی ہے جبکہ آپ کو مداخلت کرکے اپنے گھریلو ماحول کو مستقل تناؤ سے بچانا ہوگا۔

اشتہار


اشتہار