نام سے اپنا مزاج جانیں
اپنے نام کے پہلے حرف کے ذریعے روایتی حروف شناسی کے مطابق اپنا مزاج معلوم کریں۔
حرف منتخب کریں
حرف A سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج اور شخصیت
جن افراد کا نام A سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں
یہ تخلیقی و خودمختار حرف ہے
یہ اسی وقت کسی کا مشورہ مانتا ہے جب اس کا دل و دماغ اس کے لئے آمادہ ہو ، ورنہ وہی کرتا ہے جس پر یقین رکھتا ہو۔
منفی مزاج والا (A) دوسروں پر حکم چلاتا ہے۔
ضدی اور نکتہ چین ہوتا ہے۔
اس کے دل میں جگہ بنانے سے پہلے اس کے ذہن تک رسائی پائیں۔
گول مول باتیں اسے پسند نہیں ہیں۔ اس سے براہ راست بات کیجئے۔
اسے ہیراپھیری سے نفرت ہے۔
وہ دوسروں کو غم اور المیے سے نہ گھبرانے اور غم کے لمحات کو بردباری اور تحمل سے گزارنے کی تلقین کرتا ہے مگر خود ایسے مواقع پر بے چینی محسوس کرتا ہے۔
اس کے مزاج میں تیزی ہوتی ہے اور اس کے فیصلے تلون انگیز کیفیت رکھتے ہیں۔
وہ زندگی میں آزادانہ اور خودمختارانہ رویہ اپنانے کی کوشش کرتا ہے۔ جو بڑھ کر ضد، سرکشی اور باغیانہ انداز میں ڈھل جاتے ہیں۔
وہ کسی بھی مرحلے پر اپنی شکست قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔
وہ ہمیشہ اپنے دل و دماغ میں امیدوں کے چراغ روشن رکھتے ہیں اور اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مشکلات کی پرواہ نہیں کرتے۔
ان خواتین کی شخصیت میں ایک عجیب قسم کی جاذبیت اور کشش ہوتی ہے جو انہیں دوسری عورتوں میں ممتاز اور نمایاں کرتی ہے۔
یہ معلومات روایتی حروف شناسی اور تفریحی دلچسپی کے لیے ہیں۔ نام کے پہلے حرف سے کسی شخص کی شخصیت یا نفسیاتی خصوصیات کا سائنسی تعین نہیں کیا جا سکتا۔